16 مئی، 2023، 9:34 AM

سپاہ پاسداران انٹیلیجنس کے ہاتھوں داعشی مطلوب دہشت گرد گرفتار

سپاہ پاسداران انٹیلیجنس کے ہاتھوں داعشی مطلوب دہشت گرد گرفتار

شیراز- صوبۂ فارس کی سپاہ پاسداران فجر انٹیلیجنس آرگنائزیشن نے کارروائی کرکے ”داعش خراسان “ کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کے بعد اس گروپ کے اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال شاہ چراغ (ع) کے حرم پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوگئے تھے اور اس حملے کی ذمہ داری بھی داعشی دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، صوبۂ فارس کی سپاہ فجر انٹیلیجنس تنظیم کی کارروائی سے "داعش خراسان" کے آپریشنل اور میڈیا نیٹ ورک کی نشاندہی کی گئی اور اس کے اہم سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد 2020ء سے انٹیلیجنس کی نگرانی میں تھا اور تہران سمیت دیگر صوبوں میں شدت پسند عناصر کی نشاندہی کرنے اور انہیں مذکورہ دہشت گرد گروپ میں شامل کرنے میں سرگرم تھا۔

News ID 1916495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha